کویت اردو نیوز : اس وقت دنیامیں دوبڑی جنگیں لڑی جارہی ہیں، ایک روس کا یوکرین پر حملہ جبکہ دوسری اسرائیل اورحماس کے درمیان لڑی جانے والی جنگ ، جس سے لبنان بھی متاثر ہو رہا ہے۔ بہت سے لوگوں کو خدشہ ہے کہ دنیا عالمی جنگ کی طرف بڑھ رہی ہے۔
اس حوالے سے جب برطانوی خبر رساں ادارے ’ڈیلی سٹار‘ نے مصنوعی ذہانت سے چلنے والے گوگل کے بڑے لینگوئج ماڈل چیٹ بوٹ ’بارڈ‘ سے پوچھا کہ تیسری جنگ عظیم کی صورت میں برطانیہ کا کیا بنے گا، تو جواب اچھا نہیں تھا۔
بارڈ نے ‘تیسری عالمی جنگ کون جیتے گا’، اور ‘برطانیہ کا مستقبل کیا ہوگا’ جیسے سوالات کے جواب ان الفاظ میں دیے۔
"موجودہ فوجی صلاحیتوں کی بنیاد پرامریکہ کو عام طور پر دنیا کی سب سےطاقت ور ترین فوج سمجھاجاتا ہے، جس میں ایک بڑی اورمنظم مسلح فوج ہے، جنکی جدید ٹیکنالوجی پر توجہ مرکوز ہے، اور ایک عالمی نیٹ ورک بھی ہے۔ فوجی اڈے اور اتحاد، جو اسے عالمی تنازعات میں ایک اہم فائدہ دیں گے ۔
‘تاہم، دیگر ممالک بھی اپنی فوجیں تیزرفتاری کےساتھ تیار کر رہے ہیں، مثال کےطور پر چین حالیہ برسوں میں اپنی فوج میں بہت زیادہ سرمایہ کاری کررہا ہے، اور اب اس کے پاس دنیا کا دوسرا سب سے بڑا فوجی بجٹ ہے۔ ، اور روس ایک اور بڑی فوجی طاقت ہے جس کے پاس بڑے ایٹمی ہتھیار اور ایک مضبوط روایتی فوج ہے۔ اگر تیسری عالمی جنگ چھڑ جاتی ہے تو عین ممکن ہے کہ امریکہ کسی ایک حریف کو شکست دے سکے لیکن اگرامریکہ کوروس اورچین جیسی بڑی فوجی طاقتوں کےاتحاد کا سامنا کرنا پڑگیا تو امریکہ کے لیے جیتنامشکل ہے۔
بارڈ نے مزید کہا: ‘تیسری جنگ عظیم کے ممکنہ نتائج پر غور کرنا بھی ضروری ہے، بڑی فوجی طاقتوں کے درمیان روایتی جنگ لاکھوں ہلاکتوں کے ساتھ تباہ کن ہوگی، اور اگر جوہری ہتھیار استعمال کیے گئے تو اس کی مزید آفات ہوں گی۔’
"اگر ایٹمی جنگ چھڑجاتی ہے تو برطانیہ کےساتھ کسی بھی دوسرےملک سےزیادہ بدتر ہو گا۔”
بارڈ نے مزید کہا کہ برطانیہ کسی بھی دشمن ملک کے لیے ایک بڑا ہدف ہو گا، دنیا بھر میں اس کے اڈے کسی بھی اتحاد کے لیے سب سے بڑے میزائل اہداف ہوں گے۔
یہاں تک کہ اگر برطانیہ اس جنگ میں "براہ راست شامل” نہیں ہوتا تو بھی اس کا نتیجہ اچھا نہیں نکلتا۔
بارڈ نے وضاحت کی کہ ‘برطانیہ ایک بڑا تجارتی ملک ہے، عالمی جنگ تجارتی راستے میں خلل ڈالے گی اور معاشی نقصان کا باعث بنے گی، برطانیہ کا انحصار خوراک اور توانائی کی درآمدات پر بھی ہے اور جنگ میں یہ سپلائی متاثر ہو سکتی ہے۔ ‘
اس کے علاوہ، ایک جوہری جنگ برطانیہ کو متاثر کر سکتی ہے، یہاں تک کہ اگر برطانیہ کو براہ راست نشانہ نہیں بنایا جاتا ہے تو بھی ایٹمی جنگ ملک کو آلودہ کردےگی اور اس کو ناقابل رہائش بنا سکتی ہے۔