کویت اردو نیوز : آسٹریلوی پادری گولڈ ڈیوڈ نے اپنی زندگی کے 45 سال چرچ کے لیے وقف کرنے کے بعد اسلام قبول کرلیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 45 سال چرچ کے لیے وقف کرنے والے نو مسلم گولڈ ڈیوڈ نے اپنا مسلم نام تبدیل کر کے عبدالرحمن رکھ لیا۔
رپورٹ کے مطابق گولڈ ڈیوڈ نے آسٹریلوی مسیحی برادری میں ایک معزز پادری کے طور پر مقام حاصل کیا ہے۔
سابق پادری نےساڑھے 4 دہائیوں تک چرچ کی خدمت کی ہےاور نوجوان مسیحی ان کو ایک ہمہ جہت شخصیت کےطورپر دیکھتے تھے۔
گولڈ ڈیوڈ کےاسلام قبول کرنیکی خبر نے بہت سے لوگوں کوحیران کر دیاہے۔
نو مسلم عبدالرحمن نے ابھی تک مسلمان ہونے سے متعلق ان محرکات کے بارے میں بات نہیں کی۔
چند دن قبل اسرائیلی جارحیت کے خلاف غزہ کے مسلمانوں کے عزم اور حوصلے سے متاثر ہو کر 30 آسٹریلوی خواتین نے بھی ایک ساتھ اسلام قبول کیا تھا۔
غزہ میں ڈھائی ماہ سے جاری اسرائیل کی وحشیانہ جارحیت کے خلاف فلسطینی مسلمانوں کا عزم و حوصلہ دنیا میں امن کا دین اسلام پھیلا رہا ہے اور لوگ تیزی سے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر اس پر عمل پیرا ہیں۔ اسی سے متاثر ہو کر 30 خواتین ایک ساتھ دائرہ اسلام میں داخل ہوئیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق قبول اسلام کی یہ روحانی تقریب آسٹریلیا کے شہر میلبورن کی میڈو ہائٹس مسجد میں منعقد ہوئی تھی جس میں 30 خواتین نے کلمہ پڑھ کر اپنے مسلمان ہونے کا اعتراف کیا تھا۔