کویت اردو نیوز : دو سال تک بند رہنے کے بعد دبئی میں دنیا کا سب سے بڑا فیرس وہیل ‘عین دبئی’ جلد دوبارہ کھلنے جا رہا ہے۔
پراپرٹی کمپنی دبئی ہولڈنگز کے نمائندے نے میڈیا کو بتایا ہے کہ 250 میٹر (820 فٹ) اونچے سیاحتی مقام ‘عین دبئی’ کی دیکھ بھال جاری ہے اور اب یہ ایک بار پھر سیاحوں کو منفرد تفریح فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
اس کے افتتاح کے فوراً بعد دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن راشد المکتوم کی ایک ویڈیو جاری کی گئی جس میں وہ عین دبئی کے سب سے اوپر والے کیپسول پر بیٹھے چائے سے لطف اندوز ہو رہے تھے۔
دنیا کے سب سے بڑے فیرس وہیل کا ریکارڈ رکھنے کے باوجود، ‘عین دبئی’ ‘لندن آئی’ سے تقریباً دو گنا لمبا ہے۔
عین دبئی’ کو اکتوبر 2021 میں بلیو واٹر آئی لینڈ پر سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا تھا۔ اس میں 48 کیپسول ہیں جو ایک وقت میں 1750 افراد کو لے جا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ‘عین دبئی’ نے مارچ 2022 میں گھومنا بند کر دیا تھا، اس وقت کہا گیا تھا کہ ‘یہ صرف دو ماہ کے لیے بند رہے گا۔’
انہوں نے مزید بتایا کہ "فیرس وہیل کے دوبارہ فعال ہونے کی ممکنہ تاریخ کا اعلان ‘عین دبئی’ کی آفیشل ویب سائٹ پر جلد کیا جائے گا۔”
ناتھن مارکن کا کہنا ہے کہ "ہمارے پاس ابھی کوئی حتمی تاریخ نہیں ہے، لیکن یہ اگلے چند مہینوں میں کھل سکتی ہے۔”