کویت اردو نیوز : میکسیکو کے ساحل پر ایک خاتون ماریا فرنانڈیز مارٹنیج جمنیز شارک کے حملے میں ٹانگ کھونے کے بعد دوران علاج چل بسیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ حادثہ میکسیکو کی بندرگاہ مانزانیلو پر اس وقت پیش آیا جب ایک 26 سالہ خاتون اپنی 5 سالہ بیٹی کے ساتھ تیراکی کر رہی تھی۔
اچانک ایک شارک وہاں آئی اور حملہ کرنے کے لیے آگے آئی۔ خطرے کو بھانپتے ہوئے ماں نے بچی کو آگے دھکیل کر کشتی پر بٹھانے کی کوشش کی اور پھر خود شارک کا شکار ہو گئی۔
شارک نے خاتون کی ٹانگ کو کاٹ لیا جس سے بہت زیادہ خون بہہ گیا۔ نیتیجے میں خاتون شدید زخمی ہو گئی جس کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے ڈاکٹر اسے نہ بچا سکے۔
مقامی حکومت نے شہریوں کے تحفظ کے پیش نظر ساحل سمندر پر نہانے پر فی الحال مکمل پابندی عائد کر دی ہے ۔
اس سے قبل بھی ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا ، جس میں مصر کے جنوبی علاقے میں روس سے آنے والے سیاح کو شارک نے زندہ نگل لیا تھا۔
غیرملکی میڈیا کیمطابق 24 سالہ روسی سیاح جنوبی مصرمیں بحیرہ احمر میں تیراکی کررہا تھاکہ اچانک شارک نےاس پرحملہ کردیا۔
شارک نے پہلے سیاح کو مارا اور پھر اسے نگل لیا۔ حادثے کے وقت وہاں دیگر سیاح بھی موجود تھے جنہوں نے روسی شخص کو بچانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے۔