کویت اردو نیوز : سعودی ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ مملکت میں مہنگائی کی شرح گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 1.6 فیصد تک پہنچ گئی۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ‘گھر کے کرایوں میں اضافہ اس کی بڑی وجہ ہے’۔
سروے کے مطابق اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں 0.9 فی صد اضافہ ہوا جب کہ ٹرانسپورٹ کے شعبے میں 1.8 فی صد اور خدمات میں 1.1 فی صد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق محکمہ شماریات کا کہنا ہے کہ گھروں کے کرائے، بجلی، پانی اور دیگر بلوں میں 8.8 فی صد اضافے کے اثرات مہنگائی کی بڑی وجہ ہیں۔
مکان کے کرایوں کے حوالے سے سروے میں کہا گیا ہے کہ ‘رہائشی مکانات کے کرایوں میں مارچ 2024 کے دوران 10.5 فی صد اضافہ ہوا’۔
اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں 0.9 فی صد اضافہ ہوا، سبزیوں کی قیمتوں میں 6.8 فی صد اضافہ ہوا جب کہ ریستوران کے شعبے میں 2.4 فی صد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اتھارٹی نے مزید کہا کہ ‘2024 ء میں کرایوں میں 2023 کے مقابلے میں سب سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کا براہ راست اثر مہنگائی پر پڑا’۔
دوسری جانب فرنیچر کی قیمتوں میں بھی 3.2 فی صد کمی ریکارڈ کی گئی جب کہ کپڑوں کی قیمتوں میں 4 فی صد کمی ریکارڈ کی گئی۔