کویت اردو نیوز :ستمبر 2023 میں، ایلون مسک نے اشارہ کیا کہ تمام صارفین کو X استعمال کرنے کے لیے ماہانہ فیس ادا کرنی ہوگی۔ اس کے بعد ایلون نے اکتوبر 2023 میں نیوزی لینڈ اور فلپائن میں ایک نیا سبسکرپشن پروگرام شروع کیا، جس کے تحت سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر نئے اکاؤنٹ بنانے والے لوگوں کو اپنے فون نمبر کی تصدیق کرنے کی ضرورت ہے، پوسٹ کرنے، پسند کرنے، جواب دینے کے لیے اور دیگر استعمال کرنے کے لیے ایک ڈالر سالانہ فیس ادا کرنے کی ضرورت ہے ۔
اب ایسا لگتا ہے کہ ایلون مسک کی ملکیت والا پلیٹ فارم اس پروگرام کو دنیا بھر میں پھیلانے والا ہے۔دراصل ایلون مسک تمام نئے X (Twitter) صارفین سے سالانہ فیس وصول کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
ایلون مسک نے خود ایک ایکس پوسٹ میں کہا ہے کہ X دنیا بھر میں نئے صارفین سے پوسٹ، لائک، بک مارک اور جواب جیسی خصوصیات کو استعمال کرنے کے لیے ایک چھوٹی سی فیس وصول کرے گا۔ ایلون مسک نے اس پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ X میں بوٹس کو روکنے کا یہ واحد طریقہ ہے۔
انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ فیس کتنی ہوگی تاہم نیوزی لینڈ اور فلپائن میں ناٹ اے بوٹ پروگرام کے صارفین سے سالانہ ایک ڈالر وصول کیا جارہا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہےکہ مصنوعی ذہانت والےبوٹس اور سپیم استعمال کرنےوالے افرادآسانی سے ایسے طریقہ کار سے بچ سکتےہیں جو بوٹس کی شناخت میں مددکرتےہیں۔
نئے صارفین کو چارج کرنے کا اشارہ دینے سے پہلے، ایلون مسک نے ماضی میں کہا تھا کہ سپیم بوٹس کے ذمہ داروں پر قوانین پوری طاقت کے ساتھ لاگو ہوں گے۔