کویت اردو نیوز : اگر آپ اکثر ڈرائیونگ کے دوران راستوں کو سمجھنے کے لیے گوگل میپس کا استعمال کرتے ہیں، تو 3D بلڈنگز کا فیچر یقینی طور پر کام آئے گا۔
ویسے تو گوگل میپس ایپ میں تھری ڈی بلڈنگز کا آپشن کافی عرصے سے تہوں میں موجود ہے تاہم اسے نیویگیشن موڈ میں استعمال کرنا ممکن نہیں ہے۔ لیکن اب کمپنی اس فیچر کونیویگیشن موڈ میں استعمال کرنےکی سہولت فراہم کررہی ہے۔
دراصل گوگل میپس میں تھری ڈی بلڈنگز فیچر جنوری 2024 ء میں متعارف کروایا گیا تھا تاہم اب اس کو اینڈرائیڈ صارفین کیلیے مکمل طور پر متعارف کرایا گیا ہے۔
شہروں میں سفر کے دوران یہ فیچر بہت مددگار ثابت ہوگا اور یہ جاننا آسان ہوجائےگا کہ منزل تک پہنچنے کے لیے کون سا راستہ اختیار کرنا بہتر ہے۔
ایک اجنبی شہر میں یہ فیچر بہت کارآمد ثابت ہوگا۔ تاہم یہ فیچر بطور ڈیفالٹ فعال نہیں ہوگا لیکن آپ کو اسے آن کرنا ہوگا۔
فیچر کو فعال کرنے کے لیے گوگل میپس میں سیٹنگز پر جائیں اور نیچے نیویگیشن سیٹنگز کو منتخب کریں۔ وہاں نیچے سکرول کریں اور آپ کو 3D بلڈنگز کا آپشن نظر آئے گا، اسے آن کریں۔