کویت اردو نیوز 16 ستمبر: متحدہ عرب امارات جبل علی میں نئے ہندو مندر کی تعمیر کا 50 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جبل علی میں نئے ہندو مندر کی تعمیر 50 فیصد سے زیادہ مکمل ہوچکی ہے۔ راجو شروف جو کہ ایک ہندوستانی تاجر ہیں اور سندھی گرو دربار مندر کے ٹرسٹیوں میں سے ایک نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مندر 2022 میں ہندو تہوار دسہرہ کے لیے کھلے گا اس کے بعد نومبر میں روشنیوں کا تہوار "دیوالی” ہوگا۔ مندر کی تعمیر کا سنگ بنیاد 29 اگست 2020 کو رکھا گیا تھا۔ شروف نے کہا کہ مندر کی تعمیر تقریبا 52 فیصد مکمل ہو چکی ہے۔ نیا مندر جبل علی میں گرو نانک دربار سے متصل تعمیر کیا جا رہا ہے جس سے دبئی ایک کثیر مذہبی راہداری والا علاقہ بن گیا ہے کیونکہ
ایک بار مکمل ہونے کے بعد اسی جگہ پر کئی گرجا گھر ، سکھ گرو نانک دربار اور ایک ہندو مندر بھی ہوں گے جس کی وضاحت شروف نے خلیج ٹائمز کو دیئے گئے ایک پچھلے انٹرویو میں کی۔ مندر کا فن تعمیر ایک مخصوص عربی طرز کی طرح نظر آئے گا۔ عبادت کرنے والے زائرین کے لئے 5،000 مربع فٹ کا علاقہ ہوگا۔
اندرونی حصے کے کالم بھارت کے گجرات کے سومناتھ مندر کے روایتی کالموں سے متاثر ہو کر بنائے گئے ہیں۔ مرکزی شیکھر گنبد شمالی ہند میں بنیادی طور پر پائے جانے والے ہندو مندر کے فن تعمیر کے ناگارا طرز سے متاثر ہے۔ یاد رہے کہ 75 ملین درہم کی لاگت سے تعمیر کیا گیا یہ مندر متحدہ عرب امارات میں تعمیر ہونے والے دو ہندو مندروں میں دوسرا ہے۔