کویت اردو نیوز 24 جنوری: قطر ائیر ویز میں ملازمت کے خواہشمند افراد کے لیے ایئرلائن نے اہم آسامیوں پر بھرتیوں کا اعلان کر دیا ہے۔
اماراتی میڈیا کے مطابق قطر اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات کی بحالی کے بعد قطر ایئر ویز نے متحدہ امارات کے لیے پروازیں بحال کرنے کا اعلان کیا۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں فلائٹ آپریشن شروع کرنے کے لیے قطر ایئر ویز نے دبئی اور ابوظہبی ایئرپورٹس پر اہم آسامیوں کے لیے تجربہ کار افراد کی تلاش شروع کر دی ہے۔ دبئی میں قطر کی قومی ایئرلائن قطر ایئر ویز کو ایئرپورٹ سروسز ڈیوٹی آفیسر، سینئر ایئرپورٹ سروسز ایجنٹ اور ایئرپورٹ سروسز ڈیوٹی سپروائزر کی تلاش ہے۔
یاد رہے کہ ابوظہبی میں قطر ایئر ویز اپنے کاموں کو سنبھالنے کے لئے ایئرپورٹ سروسز ڈیوٹی کے نگران اور سینئر ایئرپورٹ سروسز ایجنٹ کی خدمات حاصل کررہا ہے۔
دوسری جانب ایئرلائن نے جعل سازوں سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صرف ایئرلائن کے آفیشل ای میلز پر ہی اپنے دستاویزات بھیجے جائیں تا کہ کسی بھی جعل سازی سے بچا جا سکے۔