کویت اردو نیوز 15 اکتوبر: ایکسپو 2020 دبئی کے افتتاح کے پہلے ہفتے میں ہی 55 ہزار سے زائد افراد نے پاکستان پویلین کا دورہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق ایکسپو 2020 دبئی میں پاکستان پویلین سب سے زیادہ دیکھے جانے والے مقامات میں سے ایک بن گیا کیونکہ میگا ایونٹ یکم اکتوبر 2021 کو شروع ہونے کے بعد سے پہلے سات دنوں میں 55،000 سے زائد لوگوں نے پویلین کا دورہ کیا ہے۔ پاکستانی حکومت کے کئی سینئر عہدیداروں ، مختلف قومیتوں کی مشہور شخصیات اور حوصلہ افزائی کرنے والوں نے پہلے دو ہفتوں میں پویلین کا دورہ کیا۔ اب تک پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی، وزیر اعظم پاکستان کے مشیر برائے تجارت اور سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد، سینیٹر فیصل جاوید خان ، گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان ڈاکٹر رضا باقر چوہدری گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور،
آسٹریلوی و لبنانی ریڈیو شخصیت کرس فیڈ حوصلہ افزا مقررین حسیبہ محسن ، عونم بقائی اور صدف اطہر پاکستان پویلین کا دورہ کر چکے ہیں۔ ایکسپو 2020 کے اپنے دورے کے دوران صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے ملکی پویلین کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ "میری تمام توقعات سے تجاوز کر گیا ہے۔” عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ پویلین کی جانب سے لوگوں کا جو ردعمل ملا ہے وہ ’’ زبردست ‘‘ رہا ہے۔ دورے کی غرض سے
پویلین آنے والوں کو جنوبی ایشیائی ملک کے پوشیدہ خزانوں کو دریافت کرنے کا موقع ملے گا۔ ایکسپو 2020 کے چھ ماہ کے دوران پویلین کا ایک مصروف شیڈول ہے جس میں متعدد میوزیکل اور انٹرٹینمنٹ ایونٹس کے ساتھ ساتھ مختلف موضوعات پر سیمینار اور کانفرنسز کی میزبانی ہوتی ہے۔
حال ہی میں پویلین میں خواتین کو بااختیار بنانے پر ایک بصیرت انگیز اور طاقتور سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ گذشتہ روز 14 اکتوبر کو ذہنی صحت سے متعلق آگاہی پر ایک سیمینار منعقد کیا گیا۔ یاد رہے کہ ایکسپو 2020 دبئی 17 اکتوبر سے خلائی ہفتہ منائے گا پاکستان کی قومی خلائی ایجنسی اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیر ریسرچ کمیشن (سپارکو) اتوار سے منگل تک ایک خلائی نمائش کا انعقاد کرے گا۔