کویت اردو نیوز 03 دسمبر: کویت عرب دنیا کا پانچواں امیر ترین ملک جبکہ عالمی سطح پر 35ویں نمبر پر ہے: رپورٹ گلوبل فنانس
تفصیلات کے مطابق گلوبل فنانس میگزین نے 2021 کے دنیا کے 192 ممالک کی فہرست جاری کی جو کسی بھی ملک کی معاشی حالت و اقتصادی حالات کی عکاسی کرتی ہے۔ گلوبل فنانس نے کویت کو سال 2021 کے لیے امیر ترین عرب ملک کے طور پر پانچویں نمبر جبکہ دنیا میں 35ویں نمبر پر رکھا ہے۔ روزنامہ الرای نے میگزین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ درجہ بندی فی کس جی ڈی پی کی پیمائش پر مبنی ہے جو قوت خرید کے مطابق ایڈجسٹ کی گئی ہے۔ خلیجی ممالک میں قطر پہلے نمبر پر اور عالمی سطح پر چوتھے نمبر پر، متحدہ عرب امارات دوسرے نمبر پر اور عالمی سطح پر چھٹے، بحرین تیسرے نمبر پر اور عالمی سطح پر 23 جبکہ
سعودی عرب امیر خلیجی ممالک کی فہرست میں چوتھے اور عالمی سطح پر 27ویں نمبر، سلطنت عمان چھٹے نمبر جبکہ عالمی سطح پر 52 نمبر پر ہے۔ دنیا کے امیر ترین ممالک کی سطح پر لکسمبرگ پہلے نمبر پر ہے اس کے بعد آئرلینڈ، سنگاپور، قطر، سوئٹزرلینڈ، متحدہ عرب امارات، ناروے، ریاستہائے متحدہ امریکہ، مکاؤ اور برونائی ہیں۔ اسی طرح دنیا کے امیر ترین ممالک کی فہرست میں سب سے آخر میں
افریکی ریاستیں برونڈی، سومالیہ، سنٹرل افریکن ریپبلک، کانگو، نائجر اور موزمبیق رہیں۔ دوسری جانب پاکستان معاشی لحاظ سے دنیا کے 192 ممالک کی فہرست میں پاکستان 142ویں نمبر پر ہے جبکہ بھارت اس فہرست میں 128ویں نمبر پر رہا۔ جی ڈی پی ایک سال کے دوران کسی ملک کی طرف سے تیار کردہ تمام اشیا اور خدمات کا مجموعہ ہے جبکہ قوت خرید ایک مخصوص وقت پر کرنسی کی ایک یونٹ کی قیمت پر اشیا اور خدمات کی قیمتیں برداشت کرنے کی افراد کی صلاحیت کو ظاہر کرتی ہے جو وقتاً فوقتاً کئی اقتصادی عوامل کے مطابق جیسے افراط زر کی بلند سطح پر بدل جاتی ہے۔