کویت اردو نیوز 19 مارچ: متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ کی کو-آپریٹو (جمعیہ) نے رمضان کے مقدس مہینے کے دوران اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں 90 فیصد تک کمی کے لیے 30 ملین درہم مختص کرنے کا اعلان کیا ہ۔ 20,000 مختلف اشیاء خصوصی پیشکش کا حصہ ہوں گی۔
تفصیلات کے مطابق شارجہ جمعیہ کے سی ای او ماجد سالم الجنید نے کہا کہ اس مہم کا مقصد ماہ مقدس کے دوران شہریوں اور غیر ملکیوں پر پڑنے والے مالی بوجھ کو کم کرنا ہے۔ "رمضان ویانا” مہم میں 11 پروموشنز شامل ہیں جو پورے مہینے لگاتار چلیں گی۔ خصوصی پیشکشیں مقدس مہینے سے ایک ہفتہ پہلے شروع ہوں گی جس میں تمام بنیادی صارفی مصنوعات پر 90 فیصد سے زیادہ کی رعایتی شرحیں ہیں۔ جمعیہ نے اس سال چار قسم کی رمضان پیکیج بھی متعارف کروائے ہیں جن کی قیمتیں 49 درہم سے 399 درہم تک ہیں۔ "ان میں متعدد اشیاء ہوتی ہیں جو 50 فیصد سے زیادہ رعایتی نرخوں پر صارفین کی ضروریات کو
پورا کرتی ہیں۔ اس پیکیج میں بنیادی اشیاء جیسے چاول، چینی، آٹا، تیل، جوس وغیرہ شامل ہیں۔ اس میں کار، گھر کے فرنیچر، کچن کے سامان اور آلات اور گفٹ کارڈز کے لیے ایک ریفل ڈرا بھی ہوگا۔
مائی کوپ ریوارڈز کے نام سے ہونے والے اس پروگرام سے رمضان نیکی مہم کے تحت 10 ملین پوائنٹس مختص کیے گئے ہیں جس کے تحت 5 جیتنے والوں کے لیے 5 ملین پوائنٹس نکالے جائیں گے۔ ہر فاتح کے لیے 1 ملین پوائنٹس کی مالیت کے ساتھ اس کے علاوہ 100 جیتنے والے فاتحین کو 25,000 ویلیو کے پوائنٹس دئیے جائیں گے۔
مزید برآں، ایک لگژری کار، 15 فاتحین کے لیے گھریلو فرنیچر، ہر فاتح کے لیے 10,000 درہم مالیت، 15 فاتحین کے لیے باورچی خانے کے سامان اور آلات پر ایک ریفل ڈرا، ہر فاتح کے لیے 5,000 درہم مالیت کے علاوہ 100 فاتحین کے لیے گفٹ کارڈز پر ایک ریفل ڈرا، ہر خریدار کے لیے 500 درہم کی قیمت کے ریفل ڈرا دیئے جائیں گے۔