کویت اردو نیوز : اونٹ کو 500 کا نوٹ عیدی کے طور پر کھلانے والےشہری کوگرفتار کر لیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے محکمہ پبلک سیکیورٹی نے کہا ہے کہ الدوادمی پولیس نے کرنسی نوٹوں کو تلف کرنے کے الزام میں ایک شہری کو گرفتار کیا ہے۔
مذکورہ شخص کے خلاف کارروائی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کی بنیاد پر کی گئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اونٹ نے 500 کا نوٹ ہاتھ میں دیکھتے ہی کھا لیا۔
الدوامی پولیس نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ایک شخص نے اپنے اونٹ کو عیدی کے طور پر 500 ریال کا نوٹ کھلایا۔
الدوادامی پولیس نے کہا ہے کہ "ملک کی قومی کرنسی کو جان بوجھ کر تباہ کرنا مذکورہ شہری کی طرف سے کیا جانے والا قابل سزا جرم ہے”۔
یاد رہے کہ سعودی قانون کیمطابق کرنسی نوٹ ایک سرکاری دستاویزہے، اس کو تباہ کرنے، خراب کرنے یاپھر پھاڑنے پر تین سے 5 سال قید اور 3 ہزار سے دس ہزار ریال جرمانہ ہو گا۔