کویت اردو نیوز : سعودی وزارت بلدیات، دیہی اور آباد کاری امور نے کہا ہے کہ پبلک پارکس میں سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور توڑ پھوڑ کرنے پر 1000 ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
اخبار عکاظ کے مطابق وزارت نے عوامی پارکوں اور عوامی مقامات پر درختوں، پودوں اور پھلوں کو تلف کرنے، عمارتوں پر پوسٹر چسپاں کرنے یا لکھنے یا تجارتی شاہراہوں کے ساتھ ساتھ تنصیبات اور دکانوں کے فرنٹ یا عمارتوں پر غیر قانونی حرکتیں کرنے پر 1000 ریال جرمانہ عائد کیا ہے۔ جب کہ اجازت کے بغیر ایسی کسی بھی سرگرمی پر پچاس ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔
وزارت بلدیات نے مختلف خلاف ورزیوں اور انکی سزاؤں سے متعلق آگاہ کیا ہے ۔
وزارت نے نشاندہی کی ہے کہ شہر کے مناظر کو متاثر کرنے والی کسی بھی سرگرمی پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
وزارت لوکل گورنمنٹ کا کہنا ہے کہ اجازت نامے کے دائرہ سے باہر فٹ پاتھ یا کسی بھی قسم کی کاروباری سرگرمی میں ملوث ہونے پر 1000 ریال جرمانہ ہوگا۔ اسی طرح دکان کے سامنے متحرک یا غیر متحرک اشتہارات پر 2000 ریال جرمانہ وصول کیا جائے گا۔