کویت اردو نیوز 13 مئی: بحرین کی شاہی عدالت نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کے لیے سوگ کا اظہار کیا جو اپنی عوام کی خدمت اور کامیابیوں سے بھرپور زندگی گزارنے کے بعد آج بروز جمعہ اللہ تعالیٰ کی رحمت کے سپرد ہوگئے۔
بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ نے بحرین کی شاہی عدالت کو ایک بیان میں کہا کہ مرحوم ایک دانشمند رہنما تھے جنہوں نے اپنی زندگی اپنے لوگوں اور قوم کی خدمت اور انسانیت کی خدمت کے لیے وقف کردی، بحرین کے حکمران نے مرحوم شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے معزز شاہی خاندان اور اماراتی عوام کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مملکت بحرین جو اس صدمے میں مبتلا ہے النہیان کے معزز خاندان اور امارات کی حکومت اور عوام سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور
النہیان کے خاندان اور امارات کے برادر لوگوں کو صبر و سکون کی ترغیب دے، بےشک ہم اللہ کے ہیں اور اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔ دوسری جانب بحرین کی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ نے ایک فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ "متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کے انتقال کے افسوس میں مملکت بحرین میں تین دن کا سرکاری سوگ اور پرچم سرنگوں رہے گا”۔