کویت اردو نیوز 6اکتوبر: صحت کو بہتر رکھنے کے لیے اور نزلہ زکام جیسی عام بیماریوں کو دور رکھنے کے لیے اکثر سیرپ لے لیا جاتا ہے، لیکن کئی بار بنا دیکھے اور پڑھے جب یہ شربت پیا جائے تو جان کو بھی خطرہ ہو سکتا ہے۔
ملک گامبیا نے بھارتی ادویات اور سیرپ درآمد کی تھیں، جن کے استعمال سے 66 بچے جان کی بازی ہار گئے۔ذرائع کے مطابق بھارتی فارمیسی Maiden Pharmaceuticals کی جانب سے یہ سیرپ بنائی گئی تھی، جس کی فیکٹری بھارتی شہر ہریانہ میں واقع ہے۔انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق بھارتی کمپنی کے بنائے گئے 4 سیرپ جان لیوا ثابت ہوئے ہیں، جن میں Promethazine Oral Solution, Kofexmalin Baby Cough Syrup, Makoff Baby Cough Syrup and Magrip N Cold Syrup شامل ہیں۔
عالمی ادارے صحت کی جانب سے کی جانے والی تحقیق کے مطابق ان تمام سیرپ میں کیمیکل کی مقدار حد سے زائد ہے، جس نے انسانی صحت کو خطرہ پیدا کیا۔ ادارے کی جانب سے انکشاف کیا گیا کہ ڈائی ایتھیلین گلائیکول اور ایتھیلین گلائیکول انسان میں پیٹ کا درد، الٹیاں، ڈائیریا، پیشاب کرنے میں مشکل، سر درد، دماغی طور پر کمزور سمیت گردے بھی خراب کر سکتی ہے۔
یہ دوائیاں اگرچہ پاکستان میں نہیں تاہم آپ کے عزیز و اقارب پاکستان سے باہر جہاں کہیں بھی رہتے ہیں، انہیں آپ مطلع کر سکتے ہیں، اور اس جان لیوا سیرپ سے بچا سکتے ہیں۔