کویت اردو نیوز : کھوپڑی پر خشکی جلد کے مردہ خلیوں کے ختم ہونے کی وجہ سے ہوتی ہے، اکثر مالاسیزیا نامی فنگس کے زیادہ بڑھنے کے نتیجے میں، جو خارش اور جلن کا باعث بنتی ہے۔
خشکی کی اور بھی بہت سی وجوہات ہیں لیکن کچھ غذائیں بھی ایسی ہیں جو خشکی کا سبب بن سکتی ہیں۔
جسم میں پانی کی کمی بھی خشکی کاباعث بنتی ہے، یہ نہ صرف سرکی خشکی کوبڑھاتاہے بلکہ پورےجسم کی جلدکو بھی خشک کردیتا ہے، اسلیے طبی ماہرین کیجانب سے دن بھر میں 8 گلاس پانی پینے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
زنک اوروٹامنز B6، B7 اور B12 اہم وٹامنزہیں جوجلد کیلیے بہت اہم ہیں، ان غذائی اجزاءکی کمی جلد کی نشوونما میں خلل ڈال سکتی ہے اور خشکی کی علامات کو بڑھاسکتی ہے۔ اسلیے آپ گائے کا گوشت، انڈے، ہری سبزیاں، اناج کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔
اگر آپ خشکی سے نجات چاہتے ہیں تو چینی، سوڈا جیسی غذاؤں سے پرہیز کریں کیونکہ چینی اور پروسیسرڈ فوڈز کا زیادہ استعمال کھوپڑی پر مائکروجنزموں کے توازن کو بگاڑ سکتا ہے اور مالاسیزیا کی نشوونما کو فروغ دیتا ہے، جو خشکی میں اضافہ کا باعث بنتا ہے۔
اومیگا تھری فیٹی ایسڈز جلد کی صحت کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، اومیگا تھری سے بھرپور غذاؤں کا ناکافی استعمال خشکی کا باعث بن سکتا ہے، اس لیے آپ کو مچھلی، سورج مکھی کے بیج اور اخروٹ کا زیادہ استعمال کرنا چاہیے۔