کویت اردو نیوز 07 دسمبر: سردی کی شدت کے موسم میں ایک ماہ کے دوران دوسری بار کنگ چارلس پر پھینکے جانے والے انڈوں سے خبروں میں کافی گرمی آگئی ہے۔ تاہم منگل کے روز ‘ شاہ برطانیہ پر ‘انڈا باری’ کرنے والے اس شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
کہا جارہا ہے کہ انڈا پھیکنے والے کے انڈوں کا رخ شاہ کنگ چارلس کی طرف ہی تھا۔ بھارتی اخبار انڈیا ٹوڈے کے ویب سائیٹ کے مطابق اس انڈا مارنے کی کوشش کرنے والے کو لیوٹن میں منگل کے روز واقعے کے بعد گرفتار کر لیا گیا ہے۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب شاہ چارلس سیر کر رہے تھے۔ اس واقعے کے بارے میں بیڈ فورڈ شائر کی مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ مبینہ انڈا مارنے والے شخص کو جارجیا سکوائر سے گرفتار کر کے تفتیش کی جارہی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ شاہ چارلس کی حفاظتی ٹیم نے پہلے اس شخص کو لیوٹن ہال کے باہر جمع ہجوم سے دور لے جانے کا کہا ‘ اسے گاڑی میں بٹھا کر دوسری جگہ لے جایا گیا جبکہ شاہ چارلس نے دوبارہ لوگوں سے ہاتھ ملانا شروع کر دیا۔
شاہ چارلس لیوٹن میں تھے تاکہ کیبل سے چلنے والی نئی ٹرین والی ٹرین میں بیٹھ سکیں۔ اپنے بیڈ فورڈ شائر کے دورے کے دوران شاہ نے بابا گورونانک گوردوارہ کا بھی وزٹ کیا۔ یہ گوردوارہ ٹاون ہال کے نزدیک ہے۔
ایک ہفتہ قبل شاہ چارلس اور ان کی ملکہ جب شمالی انگلینڈ میں ایک تقریب کے لیے موجود تھے تو اس وقت بھی انہیں انڈے مارے گئے تھے۔ اس موقع پر ایک 23 سالہ نوجوان کو گرفتار کیا گیا تھا۔ ٹی وی پر دیکھائی فوٹیج میں ہوا میں اچھلے ہو ئے چار انڈے نظر آرہے تھے۔