کویت اردو نیوز : سعودی عرب میں وینڈنگ مشینوں کے ذریعے تمباکو کی مصنوعات اور انرجی ڈرنکس کی فروخت پر پابندی کی تجویز ہے۔
سعودی وزارت بلدیات نے وینڈنگ مشینوں کی تنصیب کے لیے نئے قواعد و ضوابط تجویز کیے ہیں ، جس کے تحت چار مقامات پر ان کی تنصیب پر پابندی لگ سکتی ہے۔
وزارت بلدیات کا کہنا ہے کہ اس نے اشیا کے معیار کو بہتر بنانے، شہری منظر نامے کی حفاظت اور صارفین کی پسند کے معیار کو بہتر بنانے کی پالیسی کے تحت نئے قواعدوضوابط تیارکیے ہیں۔
وینڈنگ مشینوں کی تنصیب سے متعلق نئے قواعد و ضوابط کا مسودہ سروے کی ویب سائٹ پر جاری کر دیا گیا ہے۔
وینڈنگ مشینوں کے ذریعے فروخت ہونے والے سامان پر متعدد پابندیاں تجویز کی گئی ہیں۔
ایک سفارش یہ بھی ہے کہ شاہراہوں پر مصروف سڑکوں کے قریب اور کہیں بھی ایسی جگہوں پر وینڈنگ مشین سگنل نہیں لگائے جائیں جو براہ راست یا بالواسطہ طور پر آلودگی سے متاثر ہوں۔
ان مشینوں کو گندے پانی کی جگہوں پر بھی نہیں لگانا چاہیے۔ یہ مشین کسی ایسی جگہ نہیں لگنی چاہیے جہاں سے گرمی نکل رہی ہو۔ ایسی جگہ سے دو میٹر کا فاصلہ رکھا جائے۔
وزارت نے تجویز دی ہے کہ وینڈنگ مشینوں کو سی سی ٹی وی کیمروں سے لیس کیا جائے۔