کویت اردو نیوز 31دسمبر: سعودی عرب میں وزراء کی کونسل نے ایک نئی ترمیم کی منظوری دے دی ہے جس میں مملکت سے باہر رہنے والے تارکین وطن کے معاملے میں ایگزٹ ری انٹری ویزا اور اقامہ (ریذیڈنٹ آئی ڈی) کی تجدید کی فیس دگنی کر دی گئی ہے۔ نئی ترمیم میں واضح کیا گیا ہے کہ،
1. اگر غیرملکی رہائشی سعودی عرب میں ہے تو سنگل ایگزٹ ری-انٹری ویزا فیس 2 ماہ کی مدت کے لیے 200 سعودی ریال اور ہر اضافی مہینے کے لیے 100 سعودی ریال ہو گا۔
* اگر غیرملکی سعودی عرب سے باہر ہے تو پھر ایگزٹ ری انٹری ویزا میں توسیع کی فیس دوگنی کردی جائے گی جو کہ ایک ماہ کے لیے 200 ریال ہوگی۔
2. اسی طرح اگر غیرملکی رہائشی سعودی عرب میں ہے تو ایک سے زیادہ داخلے کے ویزے کی فیس 3 ماہ کے لیے 500 سعودی ریال اور ایک اضافی مہینے کے لیے 200 ریال ہو گی
* سعودی عرب سے باہر ہونے کی صورت میں فیس دگنی کر دی جائے گی اور 1 ماہ کے لیے داخلے کے ویزے کی توسیع کے لیے یہ 400 ریال ہوگی۔
نئی ترمیم کے مطابق، اقامہ کی تجدید کی فیس جب بیرون ملک مقیم کارکن سعودی عرب سے باہر ہوں گے تو وہ وزارت داخلہ کے آن لائن پورٹل کے ذریعے سعودی عرب کے اندر ادا کی جانے والی فیس سے دگنی ہو جائے گی۔
وزراء کی کونسل نے رہائش اور سفری دستاویزات کے نظام میں ترمیم کی بھی منظوری دی جس کے تحت 500 سعودی ریال کے عوض سعودی شہریوں کو 24 گھنٹے کے اندر پاسپورٹ جاری کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔
ترمیم میں روشنی ڈالی گئی کہ سعودی عرب میں وزارت داخلہ منظور شدہ نئے فیصلوں پر عمل درآمد کے لیے ضروری طریقہ کار اور کنٹرول طے کرے گی۔