کویت اردو نیوز،15ستمبر: رائل عمان پولیس کے جنرل ڈپارٹمنٹ آف انویسٹی گیشن اینڈ کریمنل انویسٹی گیشن نے بدھ کے روز افریقی شہریت کے ایک تارکین وطن کو گرفتار کرلیا جو لوگوں کو رقم بڑھانے یا دگنی کرنے کا جھانسہ دے کر انکی جمع پونجی لوٹ لیتا تھا۔
ملزم عوام کے سامنے رقم دگنی کرنے کی صلاحیت رکھنے کا دعویٰ کرتا تھا۔ اس وجہ سے پولیس نے متعدد لوگوں کو دھوکہ دینے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔
ملزم کے قبضے سے استعمال شدہ آلات اور جعلی رقم برآمد ہوگئی۔
تاہم برآمد شدہ ثبوتوں کی بناء پر ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔