کویت اردو نیوز 18 نومبر: سعودی عرب میں تعینات دوسرے برطانوی قونصل جنرل نے بھی اسلام قبول کرتے ہوئے اپنا نام تبدیل کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق جدہ میں برطانوی قونصل جنرل نے اسلام قبول کر لیا اور اپنا نام تبدیل کر کے "سیف عشر” رکھ لیا ہے۔ سفارت کار نے اس ہفتے کے شروع میں ٹویٹر پر اس خبر کا انکشاف کیا۔ مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کے صحن میں کھڑے عشر کی تصویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔ ایک ٹویٹ میں قونصل جنرل نے کہا کہ "میں اپنے پسندیدہ شہر "مدینہ” واپس لوٹ کر اور مسجد نبوی میں فجر کی نماز ادا کرنے پر بہت خوش ہوں۔” عشر نے کہا کہ وہ برطانوی مسلمانوں کی مدینہ واپسی کے منتظر ہیں۔ "ہر سال 100,000 سے زیادہ زائرین آتے تھے۔ مجھے یقین ہے کہ
یہ تعداد بڑھے گی کیونکہ مملکت میں سہولیات اور بنیادی ڈھانچے کی شاندار ترقی جاری ہے۔ عشر کی عمرہ کی سعادت حاصل کرتے ہوئے تصویر بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر برطانوی قونصل جنرل کے لیے تعریفی اور مبارکباد کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔ مسلمان ان کے لیے دعائیں کر رہے ہیں اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔ انہوں نے ساتھی مسلمان بھائیوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر پرتپاک نیک تمناؤں کا اظہار کرنے پر بھی شکریہ ادا کیا۔
سوشل میڈیا کی مشہور شخصیت Mutah Wassin Shabazz Beale، جو نپولین کے نام سے مشہور ہیں نے ٹوئٹر پر یہ خبر بریک کی۔ Mutah Tupac کے ریپ گروپ Outlawz کا سابق رکن ہے۔ بیل نے تب سے اسلام قبول کر لیا ہے اور اب وہ ایک موٹیویشنل سپیکر ہیں۔ یاد رہے کہ عشر واحد برطانوی سفارت کار نہیں ہیں جنہوں نے اسلام قبول کیا۔ اس سے قبل سعودی عرب میں برطانوی سفیر سائمن کولس نے بھی اسلام قبول کیا تھا اور 2016 میں حج پر بھی گئے تھے۔ سائمن کا کہنا تھا کہ "میں نے 30 سال تک مسلم معاشروں میں رہنے کے بعد اور ہدیٰ سے شادی کرنے سے پہلے ہی اسلام قبول کیا ہے۔” ان کی تصویر سفید لباس میں حج کے دوران دکھائی گئی تھی۔ وہ 2015 سے سعودی عرب میں مقیم تھے۔ کولس نے مشرق وسطیٰ کے کئی ممالک بشمول شام، عراق، قطر، متحدہ عرب امارات، تیونس اور ہندوستان میں بھی خدمات انجام دیں۔ وہ حج کرنے والے پہلے برطانوی سفیر بھی بنے۔ سعودی عرب کی مصنفہ اور خاتون کارکن فوزیہ البکر نے سب سے پہلے سوشل میڈیا پر خبر بریک کی تھی۔