کویت اردو نیوز 30جنوری: سعودی حکام کی جانب سے جوازات کے سسٹم میں نئے پاسپورٹ کی اپ ڈیٹس کے حوالے سے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
سعودی لاء کے مطابق وہاں کام کرنے والے غیر ملکیوں کے اسپانسرز کے ذمے کارکنوں کی دستاویزات مکمل رکھنے کی ذمہ داری ہوتی ہے جس میں کارکنوں کا اقامہ، ان کی سالانہ میڈیکل انشورنس، خروج وعودہ یا فائنل ایگزٹ ویزے کا اجرا اور دیگر امور کی انجام دہی شامل ہے۔
پاسپورٹ کو اپ ڈیٹ کرنے کو عربی میں نقل معلومات کہا جاتا ہے جس کا مطلب ہے نئے پاسپورٹ کے بارے میں معلومات کو جوازات کے سسٹم میں فیڈ کرنا۔
ایک شخص نے جوازات سے استفسار کیا کہ چھٹی پرگیا تھا جہاں پاسپورٹ ایکسپائر ہوگیا، نیا پاسپورٹ بنوایا ہے اب نقل معلومات کیسے کروائی جائے؟
اس حوالے سے جوازات کی جانب سے یہ سہولت فراہم کی گئی ہے کہ کارکن کے اسپانسر اپنے ابشر یا مقیم پلیٹ فارم کے ذریعے کارکن کے نئے پاسپورٹ کی تفصیلات جوازات کے سسٹم میں اپ ڈیٹ کرسکتے ہیں۔
جوازات کے ابشر پلیٹ فارم پر نقل معلومات کی سہولت فراہم کی گئی ہے، بعض اوقات ابشر کے خود کار سسٹم کے ذریعے پاسپورٹ کو اپ ڈیٹ کرنے میں دشواری ہونے کی صورت میں ابشر پر ہی موجود تواصل سروس کے ذریعے پاسپورٹ کی معلومات اپ ڈیٹ کی جاسکتی ہیں۔
نئے پاسپورٹ کی تفصیلات جوازات کے سسٹم میں اپ ڈیٹ کرنے کے لیے پرانے اور نئے پاسپورٹ کو اسکین کر کے کارکن کے اقامے کے ساتھ اسے تواصل سروس پر اپ لوڈ کیا جائے۔
تواصل سروس پر اپ لوڈ کیے جانے کے ایک سے تین دن کے اندر جوازات کے اہلکار نئے پاسپورٹ کا اندراج سسٹم میں کر دیتے ہیں۔