کویت اردو نیوز، 13اپریل: بحرین اور قطر نے اپنے درمیان سفارتی تعلقات بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ بات ریاض میں "خلیج کی عرب ریاستوں کی تعاون کونسل کے جنرل سیکریٹریٹ” کے ہیڈ کوارٹر میں بحرینی – قطری فالو اپ کمیٹی کے دوسرے اجلاس کے دوران سامنے آئی ہے۔
بحرینی وفد کی سربراہی وزارت خارجہ کے سیاسی امور کے انڈر سیکرٹری ڈاکٹر شیخ عبداللہ بن احمد آل خلیفہ نے کی اور قطر کے وفد کی قیادت وزارت خارجہ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر احمد بن حسن الحمادی نے کی۔
ملاقات کے دوران، فریقین نے اس بات کی توثیق کی کہ یہ قدم "خلیج کی عرب ریاستوں کی تعاون کونسل” کے قانون کے مقاصد کے مطابق دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے اور خلیجی وحدت و اتحاد کو بڑھانے کی خواہش اور ریاستوں کے درمیان مساوات، علاقائی سالمیت اور اچھی ہمسائیگی کے اصولوں کے احترام کے ضمن میں اٹھایا گیا ہے۔
یہ فیصلہ اقوام متحدہ” کے چارٹر کے اصولوں اور 1961 کے "سفارتی تعلقات سے متعلق ویانا معاہدے” کی شقوں کے مطابق کیا گیا ہے