کویت اردو نیوز، 16اپریل: پاکستان کی ایک نجی بس سروس نے عید الفطر کے بعد اسلام آباد اور چین کے شہر تاشکرگان کے درمیان سروس شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
کمپنی کے ایک نمائندے نے بتایا کہ اسلام آباد سے تاشکرگان تک سروس 13 مئی 2023 کو شروع ہو جائے گی، پہلے مرحلے میں 28 سیٹوں کی گنجائش کے ساتھ منی یوٹونگ بس چلائی جائے گی۔
نمائندے کے مطابق یہ سفر امیگریشن کے عمل سمیت تقریباً 38 گھنٹے کا ہوگا، مسافر سوسٹ بارڈر پر ایک رات قیام بھی کریں گے، کرائے کا تخمینہ 60ہزار روپے لگایا گیا ہے۔
سفر کے لئے ضروری تقاضوں میں اصل پاسپورٹ/کاپی، اصل ویزا/کاپی، درست ویزا اور چین کا دعوت نامہ(ویزا کیٹیگری)شامل ہے۔
اس سروس کے آغاز کا ان پاکستانیوں نے بڑے پیمانے پر خیر مقدم کیا ہے جو زمینی راستے سے چین جانا چاہتے تھے
Related posts:
نیکیاں بیچ کر رسیدیں دینے والا گرفتار
ڈاکٹر نے مریض کو صحت کارڈ کا جھانسہ دیکر اسکا گردہ نکال لیا
پاکستان کے سول اعزازات کیا ہیں اور کتنے صرف غیر ملکیوں کے لیے مختص ہیں
پاکستان اور دنیا بھر سے لوگ عمران خان کے حق میں سڑکوں پر نکل آئے
پاکستان سول ایوی ایشن نے کویت کی پروازوں کے لئے سخت فیصلہ کر لیا
دنیا کے کن کن ممالک میں کتنے پاکستانی مقیم ہیں تازہ ترین فہرست جاری
پاکستان یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ کا وائس چیئرمین منتخب ہوگیا
پاکستان میں ہزاروں سال پرانے نایاب آثار قدیمہ کی دریافت