کویت اردو نیوز ، 1 اکتوبر 2023 : پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر گجرات میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا ، جہاں نیکیاں فروخت کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم ایک لاکھ نیکی 10 روپے میں، 1 کروڑ نیکی 100 روپے میں، ایک ارب نیکی 1000 میں اور 1 کھرب نیکی 10 ہزار میں فروخت کر رہا تھا۔
ملزم ذوالفقارعلی پیسوں کے عوض شہریوں کو نیکیاں بیچ کرکی رسیدیں بھی دیتا تھا۔
گلیانہ پولیس نے بھیک مانگنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمہ کے قبضے سے رسید بک اور 550 روپے برآمد کر لیے ہیں۔ پولیس نے پنجاب ویگرنسی آرڈیننس 1958/9 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے ۔