کویت اردو نیوز، 21اپریل: سعودی عرب نے اسلام آباد میں جاری سیاسی بحران کے باعث پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ مملکت منسوخ کر دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اور سپریم کورٹ کے درمیان جاری محاذ آرائی کے باعث شریف کا رمضان کے مقدس مہینے میں دورہ مملکت منسوخ کر دیا گیا ہے۔
چیف جسٹس بندیال کی سربراہی میں عدالت نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے 14 مئی کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے انتخابات کی تاریخ 10 اپریل سے بڑھا کر 8 اکتوبر کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا۔
شہباز شریف نے اپنے وزراء کے ہمراہ 25 سے 26 اپریل کو سعودی عرب کا دورہ کرنا تھا۔
پاکستانی وزیر اعظم نے سعودی عرب میں اپنے بڑے بھائی اور پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کرنا تھی۔ نواز شریف حال ہی میں عمرہ کی ادائیگی کے لیے لندن سے سعودی عرب پہنچے تھے۔
گزشتہ دس سالوں میں یہ پہلی بار ہے کہ حکمران شریف خاندان کے وزیراعظم رمضان المبارک میں سعودی عرب کا دورہ نہیں کر سکے۔
یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ نواز شریف کے حالیہ دورہ سعودی عرب میں امام کعبہ نے نواز شریف سے ملاقات کرنے سے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ وہ کسی متنازعہ سیاسی شخصیت سے نہیں مل سکتے۔ انہوں نے نواز شریف کی ہوٹل میں ملاقات کی خواہش بھی ٹھکرا دی تھی