کویت اردو نیوز، 24 اپریل: پشاور کے معروف سماجی کارکن پیر افتخار کے 12 سالہ بیٹے حافظ محمد مزمل سعید نے رمضان المبارک میں انوکھا اعزاز حاصل کرلیا۔
حافظ محمد مزمل نے اس بار پشاور کے علاقہ اندرون کوہاٹی گیٹ میں واقع مسجد حنیفہ میں یکم رمضان المبارک سے 30 رمضان المبارک تک نماز تراویح کی امامت کا شرف حاصل کیا۔
اس موقع پر حافظ محمد مزمل سعید نے کہا کہ وہ پاک رب کے حضور شکر گزار ہے کہ اللہ تعالی نے اس کو اس عمر میں نماز تراویح کی امامت کا شرف بخشا اور اپنے والدین کا بھی شکر ادا کیا کہ انہوں نے اس کی اچھے طریقے سے پروش کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں نے ہر نماز تراویح کے بعد امت مسلمہ اور پاکستان کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی۔
Related posts:
پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کی جانب سے سیلاب زدگان کے لیے تعمیر کے منصوبے کا اعلان
پاکستان نے اقوام متحدہ میں بھارت کی تاریخی چھترول کر دی
عمرہ کی آڑ میں بھیک مانگنے جانے والے 9 مسافر پکڑے گئے
کرہ الباہہ روڈ پر خوفناک حادثے میں 3 موذن جاں بحق
طوفانی بارشوں کیوجہ سےگوادر کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا
سعودی عرب پاکستان میں نئی یونیورسٹی قائم کرنےکو تیار
عازمین حج کی تربیت کب سے شروع ہوگی؟ شیڈول تیار کر لیا گیا
پاکستانی فنکاروں نے بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کا بھی سینڈ آرٹ بنا دیا