کویت اردو نیوز، 29 اپریل: متحدہ عرب امارات نے ایشیا کا سب سے بڑا ویزا سینٹر کراچی میں کھول دیا ہے۔
کراچی میں قائم کیے گئے ویزا سینٹر میں عوام کی سہولت کے لیے 11 کاؤنٹر بنائے گئے ہیں۔
ویزا سینٹر کے قیام سے ویزے کے حصول کے لیے عوام کو ایجنٹوں سے نجات ملے گی۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور صوبائی وزیر سید ناصر شاہ نے بھی یو اے ای ویزا سینٹر کا دورہ کیا۔
ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے ویزا سینٹر کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مجھے بتایا گیا ہے کہ یہ ایشیا کا سب سے بڑا مرکز ہے، ویزا مرکز سندھ کے عوام کے لیے یو اے ای میں روزگار کے لیے مددگار ثابت ہوگا۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ یو اےا ی میں روزگار کے لیے نوجوانوں کو ورک ویزا جاری کیا جائے گا، سندھ حکومت متحدہ عرب امارات حکومت کی شکر گزار ہے۔
Related posts:
دبئی : رہائشی کو 100.000 درہم جرمانہ اور ملک بدر کرنے کا حکم
عید الاضحی: لوسیل بلیوارڈ پر آتش بازی کا مظاہرہ، قطری عوام و ایکسپیٹس کیلئے خصوصی سجاوٹ اور سرگرمیاں
سعودی وزارت داخلہ نے کوویڈ19 احتیاطی تدابیر میں نرمی کا اعلان کر دیا
امارات میں اکاؤنٹنٹ کو اپنی کمپنی سے 50 لاکھ درہم چوری کرنے پر جیل بھیج دیا گیا
سعودی عرب میں رواں سال تنخواہوں میں کتنا اضافہ ہوگا ؟
قطر: ایچ ایم سی نے ہیٹ اسٹروک کے خلاف احتیاطی تدابیر اختیار کرنیکی ہدایت کردی
لوجان یعقوب کو مس یونیورس بحرین 2023 کا تاج پہنا دیا گیا۔
سعودی عرب میں صالون مالکان کے لئے 6 نئی اہم ہدایات جاری