کویت اردو نیوز، 9 مئی: بھارتی ریاست راجستھان میں بھارتی فضائیہ کا مگ 21 لڑاکا طیارہ گزشتہ روز گر کر تباہ ہو گیا، حادثے میں پائلٹ محفوظ رہا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق طیارہ راجستھان کے علاقے ہنومان گڑھ میں گر کر تباہ ہوا، حادثے میں تین شہری ہلاک ہو گئے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پائلٹ نے ٹیک آف کے فوراً بعد تکنیکی خرابی کی اطلاع دی تھی،بھارتی فضائیہ کا کہنا ہے کہ فضائیہ کا طیارہ معمول کی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوا ہے۔
حادثے کا شکار ہونے والے بھارتی لڑاکا طیارے نے سورت گڑھ سے اڑان بھری تھی، حادثے کی وجہ جاننے کے لیے انکوائری کا آغاز ہو گیاہے۔
Related posts:
کینیڈا نے مستقل رہائشی بننے کے تیز ترین طریقے کا اعلان کردیا
غزہ صورتحال ؛ آسٹریلیا کی 30 خواتین نے اسلام قبول کر لیا
ایک ہی دن میں ایک ہی عمارت سے ٹکرا کر ہزاروں پرندے ہلاک
امریکہ نے H1B ویزا کے لیے نئی شرائط متعارف کرادی ہیں
کینیڈا نے غیر ملکی کارکنان کے خلاف سخت قدم اٹھا لیا
ہوائی جہاز حادثے میں دو ہفتوں سے زائد لاپتہ چار بچے جنگل سے زندہ مل گئے
دس سال بعد فلسطینی خاتون کے ہاں پیدا ہونے والے جڑواں بچے دھماکے میں شہید
جاپان زلزلہ: پاکستانی آبادی میں 100 سے زائد گھر جل کر خاکستر ہو گئے