کویت اردو نیوز، 13مئی: ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے تہران میں اپنا نیا سفیر تعینات کر دیا ہے، ایران میں سعودی عرب کا سفارت خانہ آئندہ چند روز میں کھل جائے گا۔
ایرانی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ایران بھی جلد سعودی عرب میں اپنا نیا سفیر تعینات کرے گا۔
دوسری جانب ایران کے وزیرخزانہ احسان خاندوزی کی قیادت میں وفد جدہ پہنچ گیا۔
چین کی ثالثی میں سفارتی تعلقات بحالی کے بعد ایرانی عہدیدار کایہ پہلا دورہ ہے۔
خیال رہے کہ کئی برسوں کی کشیدگی کے بعد چین کی ثالثی میں ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات میں بہتری آرہی ہے۔
10 مارچ کو طے پانے والے معاہدے کی شرائط کے اندر دونوں ممالک نے دو ماہ کے اندر نئے سفیروں کی تعیناتی اور اپنے سفارت خانے دوبارہ کھولنے پر اتفاق کیا تھا
Related posts:
سائیکل پر 30 ممالک کا سفر کرنے والا سیاح دبئی پہنچ گیا
برطانیہ میں اومیکرون کیسوں میں ریکارڈ اضافہ
کن ممالک کے سیاحوں کی پہلی ترجیح ’’بحرین‘‘ہے؟
حج کی تیاریاں مکمل، مکہ میں شاندار فوجی پریڈ کا انعقاد
بارشوں کی وجہ سے عمان کی یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اینڈ اپلائیڈ سائنسز میں فاصلاتی تعلیم کے نفاذ کا اعل...
جنیوا انٹرنیشنل موٹر شو 2023, اس سال دوحہ میں منعقد کیا جائےگا۔
سعودی عرب ؛ جعلی دستاویز پر ملک میں داخل ہونے والا گرفتار
دبئی کا نیا ریکارڈ، دنیا کا بلند ترین واکنگ ٹریک