کویت اردو نیوز، 27مئی: ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی سفری دستاویزات برآمد ہونے پر مسافر وہاب علی چیمہ کو آف لوڈ کر دیا جو فلائٹ نمبر G9543 سے باکو جا رہا تھا۔
ترجمان ایف آئی اے کیمطابق سب انسپیکٹر اسلم راجپر کی نشاندہی پر ملزم کو آف لوڈ کیا گیا، ملزم پاکستانی پاسپورٹ پر باکو جا رہا تھا۔
دوران تلاشی ملزم کے سامان سے جعلی پاکستانی پاسپورٹ برآمد کیا گیا، جس پر پرتگال کا جعلی ویزا اور متعدد امیگریشن آمد و روانگی کی اسٹیمپس لگی ہوئی تھیں۔ آئی بی ایم ایس ریکارڈ کے مطابق امیگریشن اسٹیمپیں بھی جعلی ثابت ہوئی۔
ملزم کو قانونی کارروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا، جہاں اس سے مزید تفتیش جاری ہے۔
Related posts:
سعودی عرب نے پاکستان کے اسٹیٹ بینک میں 2 ارب ڈالر جمع کرا دئیے
وائرل ویڈیو : کھمبےسےبندھے ہوئےچورکوساتھی ڈاکوچھڑاکر لے گئے
عالمی قدر کے لحاظ سے پاکستانی اور بھارتی پاسپورٹ کی قدر
پاکستان میں درجہ حرارت 50 سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گیا
پاکستان میں شعبان کا چاند نظر آگیا، شب برات کب ہو گی؟
اسٹیٹ بینک نے 5000 کے کرنسی نوٹ کے سیکیورٹی فیچرز جاری کر دیئے
عمران خان وزیراعظم ہاؤس سے بنی گالہ اپنے گھر روانہ ہو گئے
اسلام آباد ایئرپورٹ پر مفت مساج کرسیاں نصب