کویت اردو نیوز 21 فروری: شعبان المعظم کا چاند نظر اگیا ،یکم شعبان 22 فروری کو ہوگی۔ زونل رویت ہلال کمیٹی نے شہادت مرکزی کمیٹی کو بھجوا دی، چاند نظر آنے کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔
سیکرٹری اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری کی زیرصدارت اجلاس ہوا،اجلاس میں کمیٹی ممبران اور محکمہ موسمیات کے نمائندے شریک ہوئے۔
دوسری جانب رواں ماہ سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ماحولیات کے اجلاس کے دوران محکمہ موسمیات نے عندیہ دیا تھا کہ رواں برس پورے ملک میں رمضان المبارک اور عید الفطر ایک ساتھ ہونے کے قوی امکان ہیں۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اعلامیہ کے مطابق کل بروز بدھ 22 فروری کو شعبان المعظم کی پہلی تاریخ جبکہ شب برات 7 مارچ کو ہوگی۔
Related posts:
پاکستان کے سول اعزازات کیا ہیں اور کتنے صرف غیر ملکیوں کے لیے مختص ہیں
پاکستان فٹ بال ٹیم کیپٹن ماریہ خان نے سعودی کلب جوائن کر لیا
متحدہ عرب امارات میں پاکستانی پاسپورٹ کی آن لائن تجدید کیسے کی جائے ؟
افتتاح کےچند گھنٹے بعد ہی چور بوتیک کا صفایا کرگئے
اسلام آباد ایئرپورٹ پر مفت مساج کرسیاں نصب
گداگری کو روکنے کیلیے ملوث ملزمان کے پاسپورٹ بلیک لسٹ کیے جائیں گے
سلام ایئر کےطیارےکوواٹر گن سےسلامی پیش کی گئی
حج کوٹہ سعودی عرب کو واپس کرنےکی تیاری