کویت اردو نیوز،12جولائی: وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بتایا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے 2 ارب ڈالر پاکستان اسٹیٹ بینک میں جمع کروا دیے گئے۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ سعودی عرب کی جانب سے اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں 2 ارب ڈالر آنے سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 11.6 ارب ڈالر ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں وزیراعظم پاکستان، آرمی چیف ، عوام اور اپنی طرف سے سعودی قیادت اور ولی عہد محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جو ہر موقع پر پاکستان کی مدد کرتے ہیں۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں مزید اچھی خبریں ملیں گی۔ پاکستان کے معاشی معاملات میں استحکام آگیا ہے اور مزید بہتری و ترقی کی طرف راہیں ہموار ہوگئی ہیں۔
Related posts:
دبئی نے نئے 5 سالہ ملٹی انٹری ٹورسٹ ویزا کا اعلان کردیا
سعودی کافی ہاؤس گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا حصہ
بحرین نے ویلیو ایڈڈ ٹیکس VAT بڑھا کر 10 فیصد کر دیا
سلطنت عمان نے بینک اقساط کی ادائیگی میں مزید 06 ماہ کی توسیع کر دی
نیا یونیفائیڈ سعودی ویزا پلیٹ فارم: یواےای کے رہائشی کس طرح درخواست دے سکتے ہیں؟
سعودی عرب کا نیوم منصوبے کے تحت دنیا کی سب سے بڑی عمارت بنانے کا فیصلہ
قطر نے 8 بھارتیوں کی سزائے موت عمر قید میں بدل دی
عمان: ولایت میں بدیعہ اونٹ میلہ 2023 کا آغاز ہو گیا۔