کویت اردو نیوز، 02 جولائی: روسی صدر ولادیمیر پوتن نے داغستان میں مسجد کے دورے کے موقع پر تحفے میں ملے قرآن مجید کو کے نسخے کو سینے سے لگا لیا، جسکی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
گزشتہ روز روسی صدر نے روس کی سب سے قدیمی مسجد کا دورہ کیااور داغستان کے مسلمان نمائندوں سے بھی ملاقات کی۔
روسی صدر کا اس دورے کے دوران کہنا تھا کہ ‘روس میں قرآن مجید کی بے حرمتی جرم ہے۔ بعض ممالک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کو جرم نہیں گردانا جاتا لیکن روس میں ایسا ہرگز نہیں۔ ہمارے ملک کے آئین کے مطابق یہ جرم ہے۔’
پیوٹن نے تحفہ دینے پر مسلمان نمائندوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہمیشہ قرآنی اصولوں کی پابندی کریں گے۔ قرآن مجید مسلمانوں کے لیے مقدس کتاب ہے اور دوسرے مذاہب کے پیروکاروں کو بھی اسکی توقیر کرنی چاہیے۔
“The Quran is sacred for Muslims and should be sacred for others.”
Russia’s President Vladimir Putin was gifted a copy of the Quran during his visit to the Juma Mosque of Derbent in Dagestan, known as the oldest mosque in Russia, on the first day of Eid al Adha pic.twitter.com/ZrwjCSxgbU
— TRT World (@trtworld) June 29, 2023