کویت اردو نیوز،5جولائی: دبئی میں دنیا کا سب سے بڑا کچرے سے توانائی پیدا کرنے والے پلانٹ کا افتتاح کر دیا گیا ہے،
پلانٹ کا افتتاح دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد نے کیا۔
شیخ حمدان نے سوشل میڈیا پر ورسان میں کچرے سے توانائی پیدا کرنے والی دنیا کی سب سے بڑی اور مؤثر ترین سہولت کا افتتاح کرنے کے حوالے سے گفتگو کی۔
شیخ حمدان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے میں 220 میگا واٹ فی گھنٹہ قابل تجدید توانائی پیدا کرنے کی صلاحیت ہے جس سے ایک لاکھ 35 ہزار ریذیڈنشل یونٹس کو بجلی فراہم کی جا سکتی ہے۔
اس پلانٹ میں سالانہ دو ملین ٹن کچرا بغیر کسی منفی ماحولیاتی اثرات کے پروسیس ہوسکتا ہے، دبئی میونسپلٹی نے اس منصوبے میں 4 ارب اماراتی درہم کی سرمایہ کاری کی ہے
Related posts:
ہندوستان خلیجی ممالک میں ہندوستانی نصاب پڑھانے والے اسکول شروع کرنے کا خواہاں
متحدہ عرب امارات: ابوظہبی میں خوفناک دھماکہ، دو بھارتی اور ایک پاکستانی شہری جاں بحق
حجاج کی مدینہ روانگی: مقامی حکام کا زبردست استقبال
برطانوی ڈاکٹر مراکش کے زلزلہ متاثرین کو امداد فراہم کرنے لندن سے مراکیچ تک ایمبولینس لیکر خود پہنچ ...
عمان میں سوشل میڈیا مارکیٹنگ کی خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائی کی گئی
عمان: آؤٹ ڈے ورکرز کیلئے مڈ ڈے بریک یکم جون سے شروع ہوگی
متحدہ عرب امارات نے کن ممالک کے لیے ویزا فری سفر کا اعلان کردیا؟
عجمان میونسپلٹی نے سنگل یوز پلاسٹک بیگز پر پابندی لگا دی