کویت اردو نیوز،5جولائی: دبئی میں دنیا کا سب سے بڑا کچرے سے توانائی پیدا کرنے والے پلانٹ کا افتتاح کر دیا گیا ہے،
پلانٹ کا افتتاح دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد نے کیا۔
شیخ حمدان نے سوشل میڈیا پر ورسان میں کچرے سے توانائی پیدا کرنے والی دنیا کی سب سے بڑی اور مؤثر ترین سہولت کا افتتاح کرنے کے حوالے سے گفتگو کی۔
شیخ حمدان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے میں 220 میگا واٹ فی گھنٹہ قابل تجدید توانائی پیدا کرنے کی صلاحیت ہے جس سے ایک لاکھ 35 ہزار ریذیڈنشل یونٹس کو بجلی فراہم کی جا سکتی ہے۔
اس پلانٹ میں سالانہ دو ملین ٹن کچرا بغیر کسی منفی ماحولیاتی اثرات کے پروسیس ہوسکتا ہے، دبئی میونسپلٹی نے اس منصوبے میں 4 ارب اماراتی درہم کی سرمایہ کاری کی ہے
Related posts:
" جعلی فنگر پرنٹس " طائف ایئرپورٹ سے غیر ملکی گرفتار
خلیجی ریاست کا شہری جعلسازی کا شکار ہو گیا
عمان کا لیبر لاء مزدوروں کی حفاظت کو اولین ترجیح دیتا ہے۔
مکہ مکرمہ کی 166 عمارتوں کو عازمین حج کے قیام کا لائسنس دے دیا گیا
مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں سماجی دوری برقرار رکھنے کا حکم نامہ جاری
ایمریٹس ائیرلائنز نے نئی آسامیوں کا اعلان کر دیا
سعودی عرب: کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی کی پاکستانی طلباء کے لیے مکمل فنڈڈ وظائف کی پیشکش
2 لاکھ لوگوں کی شرکت متوقع ، آپ بھی "دبئی رن" کے لیے رجسٹریشن کروائیں