کویت اردو نیوز، 26مئی: اومان کی وزارت محنت نے اعلان کیا کہ اگلے مہینے سے ورکرز کو دوپہر 12:30 سے 3:30 بجے تک باہر کام کرنے کی اجازت نہیں ہوگی
وزارت محنت نے کاروباری مالکان کو اگلے تین مہینوں (جون، جولائی اور اگست) کے دوران ساڑھے بارہ بجے سے ساڑھے تین بجے تک تعمیراتی مقامات اور کھلی جگہوں پر دوپہر کے وقت کام روکنے کی پالیسی پر عمل کرنے کے لیے ایک الرٹ جاری کیا ہے۔