کویت اردو نیوز،8جولائی: عراقی سپریم جوڈیشل کونسل نے سویڈن واقعہ میں ملوث ملزم کے وارنٹِ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔
عراق میں سپریم جوڈیشل کونسل نے میمورنڈم جاری کیا ہے جسمیں وزارت داخلہ کو فوری طور پر عرب اور بین الاقوامی پولیس ڈائریکٹوریٹ کو ملزم سلوان صباح متی مومیکا کی گرفتاری کے وارنٹ کے بارے میں کہا گیا ہے۔
میمورنڈم کے مطابق ملزم عراقی پینل کوڈ کے آرٹیکل (1)/372 کی دفعات کےتحت عراقی عدلیہ کو مطلوب ہے، توقع ہے عالمی ادارے اشتہاری ملزم کو پکڑنے اور اسے عراق کے حوالے کرنے میں مدد کریں گے۔
میمورنڈم کیمطابق حکام ملزم کو گرفتار کرکے عراقی عدلیہ کو مطلع کریں تاکہ اس کے خلاف کارروائی شروع کی جا سکے۔
عراقی وزارت خارجہ کے ترجمان احمد الصحاف نے اس حوالے سے کہا ہے کہ قرآن پاک کی توہین کرنے والا عراقی ہے اس لیے ہم سویڈش حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اسے عراقی حکومت کے حوالے کیا جائے تاکہ اس پر عراقی قانون کے مطابق مقدمہ چلایا جا سکے۔ سلوان مومیکا کئی سال قبل عراق سے سویڈن آگیا تھا