کویت اردو نیوز ، 7 اکتوبر 2023 : آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے میچوں کے دوران، ممبئی پولیس کو ایک ای میل موصول ہوئی جس میں احمد آباد کرکٹ اسٹیڈیم کو اڑانے کی دھمکی دی گئی تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی پولیس کو ایک ای میل موصول ہوئی جس میں احمد آباد کرکٹ اسٹیڈیم اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے ، جب کہ دہشت گردوں نے 500 کروڑ روپے تاوان اور گینگسٹر روی بشنوئی کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا ہے ۔
آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان میچ اتوار 8 اکتوبر کو احمد آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول ہے جب کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈ کپ کا سب سے بڑا میچ 14 اکتوبر کو اسی گراؤنڈ پر کھیلا جائے گا۔
ای میل میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دہشت گرد گروپ نے کئی لوگوں کو حملے کرنے کے لیے متحرک کیا ہواہے۔
Related posts:
اسرائیلی افواج کا فلسطینی مریضوں پر تشدد ، ترکیہ کا نیتن یاہو کے خلاف عالمی عدالت میں جانے کا فیصلہ
ہوائی جہاز کا انجن بدقسمت ملازم کو نگل گیا
نئی شناخت اور عزائم ؛ ترکیہ کا پہلا خلا باز خلائی مشن پر جانے کو تیار
برطانیہ جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری
مرنےوالوں کی دعوت : سوڈان میں رمضان سےجڑی عجیب وغریب رسم
دنیا کی چار مشکل ترین زبانیں کونسی ہیں؟
بنگلہ دیش میں آتشزدگی ، روہنگیا مسلمانوں کے 800 کیمپ جل گئے
بھائی سگے بھائی کو ٹریکٹر سے باربارکچلتا رہا، لوگ بچانے کی بجائے وڈیوز بناتے رہے