کویت اردو نیوز،18جولائی: جاپانی وزیر اعظم ان دنوں متحدہ عرب امارات کے دورے پر ہیں
اس موقع پر متحدہ عرب امارات کے خلا باز سلطان النیادی نے خلاء سے ٹوئٹ کی اور اس میں خلا سے ٹوکیو کی تصویر شیئر کی۔
تصویر شیئر کرتے ہوئے خلاباز سلطان النیادی نے لکھا کہ جاپان کے وزیر اعظم کے یو اے ای کے دورے کے موقع پر جاپانی دارالحکومت ٹوکیو کی تصویر شیئر کررہا ہوں۔
یہ ملاقات دونوں ممالک کے لیے ایک تاریخی سنگ میل ہے، جاپانی شراکت داروں کے درمیان اسٹریٹجک معاہدوں پر دستخط کے ساتھ، ہم ایک منفرد مستقبل کی راہ ہموار کررہے ہیں۔
انہوں نے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ جاپان میرے دل میں ایک خاص حیثیت رکھتا ہے اور میں اپنے مشن کی تیاریوں کے دوران وہاں گزارے شاندار دن کبھی نہیں بھولوں گا
Related posts:
سلطنت عمان نے 200 سے زائد پیشوں میں غیرملکیوں کی بھرتی پر پابندی عائد کردی
سعودی عرب ؛ ہندوستانی کو قتل کرنے والے بنگلہ دیشی بھائیوں کو سزائے موت
السعودیہ ائیر لائین پر سفر کرنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری
سعودی عرب میں K-Con میوزیکل کنسرٹ کا انعقاد
بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں نے ریکارڈ قائم کر دیا
بنگلہ دیش سعودی عرب کی ای ویزا سہولیات حاصل کرنے والا پہلا ملک بن گیا۔
سعودی عرب : لافانی محبت کی داستانوں کے عینی شاہد مقامات
جدہ ایئرپورٹ پر 'آن ارائیول ٹورسٹ' ویزا سروس شروع کر دی گئی