کویت اردو نیوز،24جولائی: بھارت میں ٹماٹر کی قیمت آسمان پر پہنچنے کے بعد ایک ماں نے دبئی سے آنے والی بیٹی سے ٹماٹر لانے کی فرمائش کردی۔
دبئی کی رہائشی بھارتی خاتون نے اسکولوں کی چھٹیوں میں بھارت جانے کا ارادہ کیا اور اپنی والدہ سے پوچھا کہ انہیں دبئی سے کیا منگوانا ہے۔ جواب میں والدہ نے قیمتی چیز ’ ٹماٹر‘ لانے کی فرمائش کردی۔
بیٹی نے والدہ کی خواہش پوری کرتے ہوئے اپنے سوٹ کیس میں 10 کلو ٹماٹر رکھ کر بھارت لے گئی۔ دبئی سے ٹماٹر لانے والی خاتون کی بہن نے سوشل میڈیا پر والدہ کی فرمائش کے بارے میں پوسٹ لکھی جو وائرل ہوگئی۔
اس سوال پر کہ ٹماٹر جلد خراب ہوجاتے ہیں اتنے ٹماٹر کیسے محفوظ کریں گی تو دبئی سے آنے والی خاتون کی بہن نے ٹماٹر کی چٹنی سمیت مختلف طریقوں سے استعمال کرنے بارے جواب دیا۔
Related posts:
پاکستانی اداکار عمران اشرف کو بھی یو اے ای کا گولڈن ویزا مل گیا
سعودی خاتون نے ایمان داری کی اعلیٰ مثال قائم کر دی
دبئی: خواتین اور بچے اب ایمرجنسی میں پولیس ایپ پر مدد لے سکتے ہیں
کمپنی تجربہ سرٹیفکیٹ جاری نہ کرے تو شکایت کیسے درج کی جائے؟
35 سالہ سعودی نابینا نوجوان نے گھوڑ سواری میں حصہ لے کر نئی تاریخ رقم کر دی
شارجہ : اذان میں تبدیلی سے متعلق جعلی دعووں کی تردید
متحدہ عرب امارات میں ملازمین کے ویزہ، تنخواہ اور حقوق کے بارے میں مکمل معلومات
عمان سے 317 افراد نے اپنے نام مشتری کو بھیجنے کیلئے رجسٹر کردئیے۔