کویت اردو نیوز : آپ کی کمپنی کمپنی تجربہ سرٹیفکیٹ جاری نہ کرے تو آپ شکایت کیسے درج کروا سکتے ہیں ؟
سعودی وزارت افرادی قوت اور سماجی بہبود نے کہا ہے کہ آجر کے تجربے کا سرٹیفکیٹ جاری کرنے سے انکار کے خلاف آن لائن شکایت درج کرائی جاسکتی ہے۔
افرادی قوت کی وزارت نے سرکاری ایکس اکاؤنٹ کے وضاحتی بیان میں کہا، ’’اگر کوئی کمپنی اپنے ملازم کو تجربہ کا سرٹیفکیٹ دینے سے انکار کرتی ہے، تو ایسی صورت میں اسے ضروری کارروائی کرنی ہوگی۔‘‘
وزارت نے کہا کہ متاثرہ ملازم وزارت کی ایپ کے ذریعے شکایت درج کرا سکتا ہے۔ وزارت کی ایپ ایپل اسٹور اور اینڈرائیڈ سے ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے۔
وزارت نے یہ وضاحت ایک ملازم کی شکایت کے جواب میں جاری کی جس میں ملازم نے کہا تھا کہ کمپنی تجربہ سرٹیفکیٹ جاری کرنے میں کوتاہی برت رہی ہے۔
Related posts:
بحرین کی عدالت نے منشیات کی اسمگلنگ کے جرم میں 17 افراد کو بھاری سزا سنادی
ایران نے اپنے جدید ترین حملہ آور ڈرون کی نقاب کشائی کردی۔
دبئی میں کم آمدنی والے شہریوں کے لیے مالی امداد میں اضافہ کا اعلان کر دیا گیا
عمان میں عید الاضحی کے پہلے دن کا اعلان کر دیا گیا
سعودی عرب کے ثقافتی ورثے کا منہ بولتا ثبوت العالیہ میوزیم
پاکستانی پولیس کومطلوب خطرناک اشتہاری سعودی عرب اور امارات سے گرفتار
سعودی عرب : ڈرائیوروں کے لیے یونیفارم مقرر
دنیا میں سب سے سستی روٹی دینے والے ممالک کی فہرست جاری