کویت اردو نیوز،10اگست: سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں پولیس نے منشیات کے اڈے پرچھاپہ مار کارروائی کی، جسکے دوران ایک پاکستانی شہری سمیت کم سے کم پانچ ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
الریاض کی انسداد جرائم اینڈ انویسٹی گیشن پولیس نے خفیہ اطلاع پر ایک رہائشی عمارت میں چھاپہ مارا، چھاپے کے دوران ایک عمارت میں موجود ایک پاکستانی سمیت متعدد مشتبہ ملزمان کو حراست میں لے لیا۔
چھاپے کے دوران پولیس نے ملزمان کے قبضے سے نشہ آور ایم فیٹامین کی 7,500 گولیاں اور چرس کی 10,000 جب کہ چار آتشیں ہتھیار اور ان کا بارود برآمد کرلیا ہے۔ گرفتاری کے بعد ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا گیا ہے
Related posts:
شارجہ میں نئےسال کی تقریبات و آتش بازی پر مکمل پابندی
طلابات ڈلیوری بوائے کی ویڈیو نے انٹرنیٹ پر طوفان برپا کردیا
سلطنت عمان نے 07 ممالک کی پروازوں پر پابندی عائد کردی
کینسر کے فلسطینی مریضوں کے علاج سے متعلق یو اے ای کا اہم اعلان
سعودی عرب میں پاکستانی عمرہ زائرین کا کار ایکسیڈنٹ، 9 افراد جاں بحق 5 زخمی
سوشل سیکیورٹی پروگرام میں رجسٹریشن سے متعلق وزارت افرادی قوت کاانتباہ
یو اے ای پاس کے ذریعے سرکاری دستاویزات پر آن لائن دستخط کیسے کریں؟
دبئی: بیچز پرجانے والے چہرے پرماسک پہنیں، سماجی فاصلہ اختیارکریں، ورنہ جرمانہ ہوگا