کویت اردو نیوز 30 اگست 2023: غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 35سالہ شبستہ انصاری کو کتے پر اس لیے غصہ تھا کہ یہ کتا ان بلیوں کو تنگ کرتا تھا جنھیں وہ اپنی عمارت میں کھانا کھلاتی تھی، مذکورہ واقعہ ممبئی کے علاقے مالوانی میں 17 اگست کو پیش آیا۔
تیزاب کے حملے میں گلی میں پھرنے والے کتا جھلس گیا اور اپنی ایک آنکھ سے محروم ہوگیا، خاتون کا یہ عمل ہاؤسنگ سوسائٹی کے سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگیا۔
مذکورہ واقعے کی اطلاع ملنے پر ٹی وی ایکٹر جیہ بھٹاچاریہ اور ان کی ٹیم کتے کی مدد کے لیے آگے آئی، کتے کو این جی او تھینک یو ارتھ لے جایا گیا جہاں اس جانور کا علاج کیا جارہا ہے۔
بھٹاچاریہ نے کہا کہ پولیس کو اس حوالے سے اطلاع کر دی ہے، یہ بات افسوسناک ہی کہی جاسکتی ہے کہ بلیوں کو کھانا کھلانے والا کوئی فرد دوسرے جانوں پر حملہ آور ہوجائے۔
مالوانی پولیس کی جانب سے خاتون کے خلاف تعزیرات ہند اور جانوروں پر مظالم کی روک تھام اور مہاراشٹرا پولیس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔