کویت اردو نیوز 12 اپریل: الجزائر میں نماز کے دوران کندھے پر بلی کے چڑھنے سے عالمی مقبولیت پانے والے امام ایک بار پھر سے اپنی صلہ رحمی کی وجہ سے انٹرنیٹ پر داد سمیٹ رہے ہیں۔
امام ولید مہساس کی نئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نماز کے خاتمے کے بعد امام اپنے مقتدیوں کی جانب منہ موڑ کر بیٹھے ہیں کہ ایک لڑکا ان سے آکر اپنی عقیدت کا اظہار کرتا ہے۔
اس نوجوان کے بعد کچھ چھوٹے بچے بھی آکر امام ولید سے ملتے ہیں اور محبت کا اظہار کرتے دیکھے جاسکتے ہیں۔
يبدو إن مولانا لا تحبه القطط وحدها 🙂 pic.twitter.com/hNvaUzhz94
— مُحَمَّد (@Ibn_Abi_Bakr) April 9, 2023
اس سے قبل نماز تراویح کے دوران ایک بلی امام کے کندھے پر چڑھ گئی جسے ولید مہساس نے انتہائی نرمی سے سہلاتے ہوئے اپنے اوپر بیٹھے رہنے دیا۔ ان کی ویڈیو کو محض 48 گھنٹوں میں 2 ارب سے زیادہ ویوز حاصل ہوئے اور بین الاقوامی میڈیا میں پذیرائی حاصل ہوئی۔ الجزائر کی وزارت مذہبی امور نے بھی امام ولید مھساس کو اعزاز سے نوازا اور ان کی تعریف کی۔