اگر آپ مثبت سوچ کے ساتھ خوش رہنا چاہتے ہیں تو درج ذیل باتوں پر عمل لازمی کریں۔
سانس کی مشقوں کیساتھ خود کو مصروف رکھنے کی کوشش کریں جیسا کہ پرانیاما مشق، یہ ذہنی تناؤ سے نجات دلا کر دماغ کو پرسکون رکھتی ہے ۔
اپنی ذات سے مثبت طریقے سے بات کریں اور خود کے ساتھ نرمی سے پیش آئیں، اس عمل سے آپ اپنا خیال رکھنے لگیں گے ۔
اپنے حال می رہنے کی کوشش کریں ، ماضی اور مستقبل کی فکر آپ سے آپ کی خوشیاں چھین سکتی ہے۔
اومیگا تھری فیٹی ایسڈ سے بھرپور غذائیں لیں ،ڈیری مصنوعات ، مختلف بیج، پروٹین سے بھرپور غذائیں، چاکلیٹ کو اپنی غذا میں شامل کریں ۔
اپنے روزمرہ کے معمولات سے وقفہ لیں اور کسی تفریحی اور پرسکون مقام کا رخ کریں۔
قدرتی ماحول میں وقت گزاریں، قدرتی نظاروں کی خوب صورتی آپ کی زندگی پر گہرا اثر ڈالتی ہے ، چہل قدمی ،پہاڑوں پر ہائیکنگ ، کسی پارک میں بیٹھ کر قدرتی ماحول میں وقت گزاریں ، اس سے آپ کا مزاج کا بہتر ہو گا ۔