کویت اردو نیوز : ٹریفک کا دھواں آپ کے چہرے کا سب سے بڑا دشمن ہے کیونکہ زہریلے مرکبات نہ صرف آپ کے چہرے پر داغ ڈال رہے ہیں بلکہ جھریوں کے ذریعے اسے بڑھاوا بھی دے رہے ہیں۔
برطانیہ کے عالمی شہرت یافتہ ماہر امراض جلد کے مطابق ٹریفک کے دھویں کے ذرات جلد کی گہرائی میں داخل ہو جاتے ہیں جس کے بعد جلد کا قدرتی نظام کمزور ہو جاتا ہے اور بیکٹیریا اور دیگر آلودگی جلد کی گہرائی تک پہنچنا شروع ہو جاتی ہے۔
ڈاکٹروں کے مطابق ٹریفک کی آلودگی جلد کے خلیوں کو نقصان پہنچاتی ہے اور کولیجن ٹوٹ جاتی ہے جس کے نتیجے میں جھریاں پڑ جاتی ہیں۔ ماہرین کا اصرار ہے کہ مصروف شہروں کے رہائشی سالوں سے اپنے چہروں پر آلودگی کے اثرات لیے ہوئے ہیں اور جو لوگ بھاری ٹریفک میں رہتے ہیں ان کے چہروں پر دیگر اثرات مرتب ہوتے ہیں جن میں عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ دھبے اور جھریاں نمایاں ہوتی ہیں۔
ماہرین کے مطابق اگر 10 مائیکرو گرام نائٹرس آکسائیڈ فی مربع میٹر 10 ug/m3 فضائی آلودگی میں جمع ہو جائے تو لوگوں کے چہروں پر دھبوں کی شرح 25 فیصد تک بڑھ جاتی ہے، اس لیے ماہرین کاروں میں سفر کرنے والے افراد کو اپنی کھڑکیاں بند کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔