کویت اردو نیوز ، 29 ستمبر 2023 : شاہ فہدیونیورسٹی آف پیٹرولیم اینڈمنرلز نےسال 2024ء کی بہترین عرب یونیورسٹیز کی فہرست میں سعودی عرب میں پہلانمبر حاصل کرلیا ہے ، برطانوی "ٹائمز ہائر ایجوکیشن” میگزین کی فہرست میں 1,904 انٹرنیشنل یونیورسٹیز میں عالمی سطح پر 208 ویں نمبر پر موجود ہے۔
عالمی سطح پر برطانوی یونیورسٹی آف آکسفورڈ نےدنیاکی بہترین یونیورسٹیوں کی درجہ بندی میں پہلا مقام برقراررکھا۔ کیمبرج ، اسٹینفورڈ اور ہارورڈجیسی دیگر ممتاز یونیورسٹیوں میں اسکا شمار ہو رہا ہے جب کہ امریکی اور برطانوی یونیورسٹیاں عالمی سطح پر پہلی دس پوزیشنوں پر قبضہ جمائے ہوئے ہیں۔
سال 2024ء کے لیے سعودی عرب کی 10 اعلیٰ ترین یونیورسٹیاں درج ذیل ہیں ۔
1۔ کنگ فہدیونیورسٹی آف پیٹرولیم اینڈمنرلز
2۔ کنگ عبد العزیز یونیورسٹی
3- امام محمدبن سعوداسلامی یونیورسٹی
4- شاہ سعودیونیورسٹی
5- پرنس سلطان یونیورسٹی
6- الفیصل یونیورسٹی
7- شاہ خالدیونیورسٹی
8- طائف یونیورسٹی
9- حائل یونیورسٹی
10- امام عبد الرحمن بن فیصل یونیورسٹی