کویت اردو نیوز ، 11 اکتوبر 2023: سوشل میڈیا پر بھارت کی ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے ، جس میں ایک عیسائی نوجوان کو زندہ جلایا گیا ہے۔ ویڈیو میں سیاہ ٹی شرٹ اور ٹراؤزر میں ملبوس ایک شخص کو خندق میں لیٹا ہوا دکھایا گیا ہے۔ اس شخص کا چہرہ شدید زخمی دکھائی دے رہا ہے ، نوجوان کاجسم آگ کے شعلوں میں لپٹا ہوا تھا۔
تاہم منی پور حکومت نے اس واقعے کے حوالے سے سرکاری تصدیق نہیں کی ہے۔ کوکی زو کے ایک ترجمان نے متاثرہ کی شناخت کے لیے جاری کوششوں کا تذکرہ کیا، کیونکہ ایسے الزامات تھے کہ مئی میں ہونے والے تشدد کے دوران کمیونٹی کے پانچ یا چھ افراد کو زندہ جلا دیا گیا تھا۔
دوسری طرف، انڈین نیشنل ڈیولپمنٹل انکلوسیو الائنس (انڈیا) نے تازہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد حکومت پر شدید تنقید کی ہے۔
اپوزیشن جماعت کا کہنا ہے کہ "یہ منی پور کا ہے!! منی پور میں کوکی قبائلی نوجوان کو زندہ جلا دیا گیا، انتقال کا واقعہ انتہائی افسوسناک اور شرمناک ہے۔ مودی جی پڑوسی ملک کے بارے میں دکھ کا اظہار کر رہے ہیں لیکن منی پور کو بچانے میں ناکام رہے ۔
وائرل کلپ کا جواب دیتے ہوئے، شیو سینا (یو بی ٹی) ایم پی پرینکا چترویدی نے کہا، "منی پور سے ابھرنے والے ایک اور ہولناک ویڈیو میں ایک قبائلی شخص کو خندق میں آگ میں لپٹے ہوئے دیکھا جا رہا ہے۔ ایک پولیس اہلکار نے واقعہ کی تصدیق بھی کی ہے ۔
3 مئی کو منی پور میں نسلی تصادم شروع ہونے کے بعد سے 180 سے زیادہ لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اور سینکڑوں زخمی ہو چکے ہیں ۔